October 16, 2024

کرگل-زانسکار نیشنل ہائے وے کی ویڈننگ میں بے ضابطگیاں، عوام کی شکایات پر جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء کا بیان

گریٹرلداخ نیوز
کرگل : کرگل-زانسکار نیشنل ہائے وے کی ویڈننگ میں کئی جگہوں پر صحیح طریقے سے کام نہ ہونے کی شکایات پر عوام نے اظہارِ ناپسندیدگی کیا ہے۔ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری و مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے شکایت درج کی ہے کہ ہل کونسل اورضلع ایڈمنسٹریشن نیشنل ہاوے کرگل زانسکار میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اور کئی مقامات پر درختوں کا معاوضہ ملنے کے باوجود NHIDCL ان درختوں کو نہیں کٹوارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پر سڑک کی چوڑائی میں کمی نظر آرہی ہے لھذا سڑک کی چوڑائی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور ہر جگہ پر یکساں طور پر 40 فٹ کی چوڑائی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ کئی جگہوں پر مکان اور درختوں کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا ہے۔ جنرل سیکرٹری جمعیت العلماء نے نے زور دیا کہ ان مقامات پر بھی جلد از جلد کام کر کے واجب الادا رقومات کی ادائیگی کی جانی چاہیے۔

یہ صورتحال عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے لھذا ہل کاونسل کرگل اور ضلع انتظامیہ اس ایشو پر فوری توجہ دیں

Spread the love